اسلام آباد ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے سنی اتحاد کونسل کے بطور رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں شیرافضل مروت اور ان کے ساتھی معجزاتی طور پر حادثہ میں محفوظ رہے، ان کی گاڑی کو حادثہ صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد واپسی کے دوران پیش آیا۔
بتایا جارہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت حکومت مخالف اپنے تند و تیز بیانات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اسی کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل کیا، تاہم پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا، پالیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے۔