؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

سانحہ 9 مئی: ناپاک منصوبہ افواج پاکستان،سپہ سالار کیخلاف بغاوت تھی،وزیراعظم

image
اپ لوڈ کی تاریخ : May/09/2024

 پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ کابینہ کی خصوصی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9مئی کو پاکستان اور ریاسی اداروں کے خلاف بغاوت کی گئی 9 مئی پاکستان کی عوام کو تقسیم کرنے اور لڑانے کی سازش تھی مضموم منصوبہ بغاوت کے ذریعے خانہ جنگی ائین کو دفن فرد واحد کی بادشاہی قیام میں لانے کا مضموم منصوبہ تھا مگر عوام کے اتحاد سے 9مئی کا مضمون منصوبہ دفن ہو گیا شہباز شریف نے کہا کہ فسادی بغیر سوچے سمجھے اپنی ذات کے لیے حملہ اور ہوئے قانون نے فسادیوں کو اپنی گرفت میں لیا سیاستدان کھڑے امتحان سے گزرے ہیں حملہ کرنے والے چاہتے تھے اس پر جھوٹ کا پردہ گرا دیا جائے یہ ڈھٹائی کے ساتھ قوم کی توجہ دوسری جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں بغاوت کا منظم پروگرام بنانے والے اج تک 9 مئی کو جھٹلاتے ہیں جھوٹ کے ذریعے حقائق کو منسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس گھناونے کردار نے ملک میں تقسیم کو اس نہج پر پہنچایا ہے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ان کی فارن فنڈنگ کے تانے بانیں ملک سے باہر ملتے ہیں پاکستان کی معاشی شہ رگ کاٹنے کے لیے خطوط لکھے گئے پاکستان کے خلاف دنیا 
بھر میں لابنگ کی گئی