؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو آئی ایم ایف کے مطالبات کا گہرائی سے جائزہ لیکر جواب دینے کی ہدایت

image
اپ لوڈ کی تاریخ : May/14/2024

ذرائع کے مطابق ایف بی ار کے چیئرمین اور ممبران نے ائی ایم ایف ورفد سے ملاقات سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ جاری مذاکرات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ ایف بی آر  حکام نے وزیر خزانہ کو ائی ایم ایف کے نئے مطالبات اور ان کے اثرات پر بریفنگ دی اس کے علاوہ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائزیشن اور بریک اینڈ پریس سسٹم کے لیے ہر ممکن اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق دو دور ہوں گے جن میں ایف بی ار کے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے سے متعلق ائی ایم ایف کو اگاہ کیا جائے گا اگلے مالی سال کے لیے ٹیکس ہدف پر بات ہوگی اس دوران ریل اسٹیٹ اور ذراعت کو ٹیکس نیٹ ملانے اور اس میں انے والی قانونی مشکلات پر بات ہوگی جبکہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات پر ائی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا