؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف

image
اپ لوڈ کی تاریخ : May/06/2024


اسلام آباد ) وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کے انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں 57 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 6لاکھ91ہزار136میٹرک ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے رواں سال مارچ میں گندم کی درآمد کے وقت وزیر اعظم وزارت تحفظ خوراک کے انچارج وزیر خود تھے.

انہوں نے 3 اپریل کو وفاقی وزیر رانا تنویر کو قومی تحفظ خوراک کا اضافی قلمدان سونپا وزیر اعظم نے گندم درآمد کے معاملے پر سیکرٹری خوراک محمد آصف کو او ایس ڈی بنادیاتھا ”ڈان نیوز“کے مطابق سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال فروری تک 225 ارب 78 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گندم درآمد ہوئی، مارچ 2024 میں57 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی گندم درآمد کی گئی یوں رواں مالی سال مارچ تک 282 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی کل 34 لاکھ 49 ہزار 436 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی، جبکہ موجودہ حکومت کے پہلے ماہ 6 لاکھ 91 ہزار 136 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نگران دور میں27 لاکھ 58 ہزار 226 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی.

ایک سرکاری دستاویزکے مطابق مجموعی طور پر ملک سے ایک ارب دس کروڑ ڈالرگندم درآمد کرنے کی مد میں باہر گئے ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہونے کے باوجود نگران حکومت کے دور میں بڑے پیمانے پر گندم کی درآمد کے معاملے میں روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ موجودہ حکومت کی اب تک کی مدت میں بھی گندم کی درآمد کا سلسلہ جاری رہا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے نجی ٹی وی سے انٹریو میں کہا ہے گندم کی درآمد سے ان کا کوئی تعلق نہیں گندم درآمد کی منظوری سال2023میں پی ڈی ایم حکومت کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی کے اجلاس میں دی تھی.