؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا

image
اپ لوڈ کی تاریخ : May/04/2024

لاہور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے گندم سکینڈل اور پنجاب میں گندم کی خریداری نہ ہونے پر آج اہم اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کوبھی طلب کر لیا،ماڈل ٹاﺅن میں ہونے والے اجلاس میں گندم کی خریداری کے حوالے سے اہم مشاورت کی جائیگی ۔ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت جن میں راناءثناءاللہ،خواجہ آصف،خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال ،حمزہ شہباز سمیت صوبائی وزراءاور متعلقہ حکام بھی شریک ہونگے ۔

ن لیگ کے اہمہ مشاورتی اجلاس میں صوبائی وزیر بلال یاسین گندم کی خریداری کے معاملے پر پارٹی قائدین کو بریفگ دیں گے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا 6 مئی کو گندم سکینڈل پر رپورٹ پیش کرنے کا بھی امکان ہے۔

اجلاس میں گندم بحران پیدا کرنے والوں کا احتساب کرنے کا بھی فیصلہ کیا جائیگا۔آج کے اجلاس میں حقائق سامنے آنے پر پنجاب حکومت گندم خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ کرے گی اوریہ بھی طے کیا جائیگا کہ کسانوں سے گندم کیسے خریدیں؟ اس حوالے سے مختلف آپشنز زیر غورلائے جائیںگے۔

کسانوں کو 500 ارب روپے کے کسان کارڈ دینے کا آپشن بھی زیر غورلایا جائیگا۔قائد ن لیگ نوازشریف نے کسانوں کو کسان کارڈ جلد سے جلد دینے کی ہدایات کی ہوئی ہیں۔آج کے ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی اور مشاورتی اجلاس میں 11 مئی کو ہونے والے ن لیگ کے جنرل کونسل کے اجلاس کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی جائیگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی قائد ن لیگ نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی خریداری کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی تھی۔اجلاس میںصوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے گندم کی خریداری کے معاملے پر بریفنگ دی تھی ان کا کہنا تھاکہ گندم کے بحران کی ذمہ داری بیرون ملک سے گندم درآمد کرنے والوں پر عائد ہوتی ہے۔نواز شریف کو اجلاس میں بریفنگ دی گئی تھی کہ گندم لانے والا بحری جہاز 25 روز کے بجائے 7 روز میں پاکستان پہنچ گئے تھے