؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

Facebook Twitter 9 مئی کو جس طرح جتھے حملہ آور ہوئے کوئی برداشت نہیں کر سکتا: وزیراعظم کا کابینہ سے خطاب

image
اپ لوڈ کی تاریخ : May/09/2024

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں پر خوفناک حملے ہوئے کابینہ اجلاس کا مقصد یہی ہے کہ ایوان قوم کی ملکیت ہے اور اپ کے حقوق کے ترجمانی کا مرکز ہے پوری قوم کو یکسوئی اور اتحاد کے ساتھ پیغام دیتے ہیں کہ اپنے شہداء ہیروز اور ان کے اہل خانہ کو یاد رکھیں گے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مئی 2023 میں پی ڈی ایم حکومت ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کی کوشش میں لگی تھی پی ڈی ایم کی حکومت 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کا نوٹس نہ لیتی تو شاید یہ حملے نہ کیے جاتے 190 ملین پاؤنڈ میں بدلی بددیانتی کا نوٹس نہ لیا جاتا تو شاید یہ حملے نہ ہوتے شاید یہ حملے نہ ہوتے اگر چیف الیکشن کمشنر کا آفس فارن فنڈنگ کا نوٹس نہ لیتا یہ حملے شاید نہ ہوتے تو اگر ایک کٹھ پُتلی حکومت کو نہ ہٹایا جاتا