؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

برطانوی وزرات دفاع: سابق برطانوی فوجی پائلٹوں کو اپنی مہارت چینی فوج کو منتقل کرنے کے لیے بڑی رقم کا لالچ دیا جا رہا ہے

خبر کی ویڈیو

اپ لوڈ کی تاریخ : Oct/18/2022

برطانیہ اپنے سابق فوجی پائلٹوں کو چینی فوج کے لیے کام کرنے سے خبردار کرنے کے لیے انٹیلیجنس الرٹ جاری کر رہا ہے۔ مغربی حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹوں کو تلاش کرنے کی کوششیں کافی عرصے سے جاری ہیں اور حال ہی میں اس میں تیزی آئی ہے۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ اگرچہ تربیت اور پائلٹوں کی بھرتی برطانیہ کے کسی موجودہ قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے مگر برطانیہ اور دیگر ممالک کے اہلکار اس سرگرمی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ’یہ بھاری پیکج ہے جو لوگوں کو پیش کیا جا رہا ہے اس میں پیسہ ایک اہم محرک ہے۔ حتیٰ کہ کچھ پیکجز دو لاکھ 37 ہزار پاؤنڈ سے بھی زیادہ ہیں۔‘ ریٹائرڈ برطانوی پائلٹوں کو مغربی طیاروں اور پائلٹوں کے کام کرنے کے طریقے کو سمجھنے میں مدد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ معلومات تائیوان جیسے تنازعے کی صورت میں اہم ہو سکتی ہیں۔