؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا

image
اپ لوڈ کی تاریخ : May/01/2024

لاہور (اسٹاف رپورٹر) دورۂ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کل بروز جمعرات کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ پاکستان ٹیم 10، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جب کہ انگلینڈ کے خلاف میچز 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف سکواڈ میں جگہ بنائیں گے، وہ پی ایس ایل 9 میں کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عثمان خان کو بھی مزید موقع دیے جانے کا امکان ہے جب کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان انجری کے بعد پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔