اسلام آباد ) ملک میں بجلی صارفین کی اوور بلنگ میں ملوث افراد کے لیے 3 سال کی سزا کا بل منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور کیا ہے، اسا حوالے سے ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) میں اوور بلنگ کے خلاف قانون سازی کی منظوری دے دی گئی۔
اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ڈسکوز افسران کو فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے بچانے کیلیے رولز تبدیل کیے ہیں، ایف آئی اے صرف اوور بلنگ کی نشاندہی کرے گی اور ڈسکوز کے افسران کی گر فتاری کی مجاز نہیں ہوگی، تاہم وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے متعلق ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق کے نتیجے میں اوور بلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی، اوور بلنگ پر آئندہ سے ایف آئی اے نہیں بلکہ نیپرا کارروائی کرے گی۔