؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا

image
اپ لوڈ کی تاریخ : May/10/2024

اسلام اباد (اسٹاف رپورٹر)عالمی مالیاتی فنڈ ائی ایم ایف نے پاکستان سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن پر ٹیکس لگانے کا نیا مطالبہ کر دیا پاکستان مجموعی قومی پیداوار کے نصف فیصد(5-0%) مزید محصورات جمع کرے جس کا مجموعی حجم 600 ارب روپے بنتا ہے اور یہ ٹیکس تنخواہ دار اور کاروباری طبقے سے وصول کیا جائے گا ائی ایم ایف کی جانب سے پاکستان پر زیادہ زور اس بات پر دیا جا رہا ہے کہ وہ  ایف بی ار کی جانب سے محصولات میں اضافے پر توجہ دے میڈیا رپورٹس کے مطابق ائی ایم ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ متعدد پینشن اسکیمیں جن پر ٹیکس سے استشنا دیا گیا ہے اسے واپس لیا جائے ائی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے درمیان اج سے مذاکرات کا اغاز ہوگا جن میں مخدوم مختلف بیل اؤٹ پیکج پر بات چیت ہوگی