؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

کراچی الخدمت کراچی کے پی آئی بی کالونی میں قائم اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر میں پہلے بیچ کے کورسز کامیابی سے مکمل ہو گئے۔

image
اپ لوڈ کی تاریخ : Nov/01/2022

کورسز مکمل کرنے والے نوجوانوں میں اسناد تقسیم کی گئیں، 40 سے زائد نوجوانوں نے الیکٹریکل اور ایڈوانس ٹیلرنگ کے کورسز کامیابی کے ساتھ مکمل کیے۔ ان نوجوانوں کو کرائے جانے والے کورسز کا دورانیہ 6 ماہ تھا۔گزشتہ روز نوجوانوں میں اسناد تقسیم کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کراچی راشد قریشی، منیجر مواخات وایس ڈی سی محمد طارق، ٹیلرنگ کورس انسٹرکٹر، کوآرڈی نیٹر ایس ڈی سی ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوید علی بیگ نے کامیاب طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ الخدمت کراچی کے نوجوانوں کو معاشی طور پر خودکفیل بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے لیے باعزت روزی کما سکیں، اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت نے میٹرک اور انٹر پاس نوجوانوں کے لیے  بنو قابل کے نام آئی ٹی ایجوکیشن پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ پیشہ ورانہ تربیت اورروزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر حکومت کی جانب سے اس معاملے میں عدم توجہی کی وجہ سے الخدمت نے خود اس چیلنج کو قبول کیا ہے۔