؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کے تاثر کی پر زور نفی کرتا ہوں، اٹارنی جنرل

image
اپ لوڈ کی تاریخ : May/14/2024

اسلام اباد(اسٹاف رپورٹر)اٹارنی جنرل اف پاکستان منصور ایوان نے کہا ہے کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مداخلت ہو رہی ہے ایسا تاثر دیا جا رہا ہے جیسے عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان معاملات خراب ہو رہے ہیں عدلیہ میں مداخلت کے تاثر کی پرزور نفی کرتا ہوں خط کا غلط تاثر لیا گیا خط لکھنے کا مقصد انہوں نے کہا کہ جسٹس بابر ستار کے خط کے حوالے سے وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں ریاستوں کے کچھ حساس معاملات ہوتے ہیں حساس معاملات میں کمیونیکیشن ضروری ہوتی ہے لیکن سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے کسی بھی آفس نے کوئی براہ راست رابطہ کیا ہے نہ وہ کرتے ہیں حکومت یا کوئی ریاستی ادارہ عدالتی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا جسٹس بابر ستار سے رابطہ اٹارنی جنرل افس کے ذریعے ہوا کہ ایسی حساس معمولات ان کیمروں کی جائیں یہاں تک ہی درخواست تھی جسٹس بابر ستار کی جانب سے لکھے جانے والے خطکے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے آڈیو لیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں کو نوٹس کیے متعلقہ وزارتیں ریگولیٹری باڈیز اور ائی ایس ائی ائی بی ایف ائی اے کو نوٹس کیے گئے عدالت نے ریگولیٹری باڈیز بی پی ٹی اے پیمرا کو بھی نوٹس کیے تھے پی ٹی اے سے متعلق مقدمات بارے بدنیتی پر مبنی مہم کا فوکس عدالتی کاروائی کو متاثر کرنے کے لیے ایک دھمکی آمیز حربہ معلوم ہوتا ہے