؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

image
اپ لوڈ کی تاریخ : Jul/18/2023

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کل شروع ہوگا، عرب میڈیا رپورٹس




چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس جاری ہے۔

جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، زونل کمیٹی کراچی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے ممبران شریک ہیں۔



دوسری طرف زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہورہے ہیں ، مرکزی اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے۔

یادرہے کہ محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کا چاند آج یعنی 29 ذوالحج بروز منگل نظر آنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کل شروع ہوگا