؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

کراچی:50 لاکھ روپے نے ڈی ایس پی چوہری سہیل فیض کو اندھا کر دیا

خبر کی ویڈیو

اپ لوڈ کی تاریخ : Jul/14/2023

کراچی (سٹاف رپورٹر)
50 لاکھ روپے نے ڈی ایس پی سہیل فیض کو اندھا کر دیا ایس ایچ او سراب گوٹھ مظہر اقبال کے ساتھ مل کر نور خان گوٹھ کے 60 سالہ الاٹی مکانوں کو مسمار کر دیا غریب رہائشی دہائی دیتے رہے لیکن ڈی ایس پی سہیل فیض نے کسی کی ایک نہ سنی اور نور خان گوٹھ کو مکمل ملیہ میٹ کر دیا نور خان گوٹ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سہیل فیض کے پاس کسی بھی قسم کا کوئی ارڈر نہیں تھا اس بستی کو گرانے کے لیے لیکن سہیل فیض نے پیسوں کی لالچ میں اندھا ہو کر غریب محنت کش لوگوں کی کئی دہائیوں سے قائم بستی کو منٹوں میں مسمار کر کے ہنستا رہا نور خان بوٹ کے رہائشیوں نے پاک عوامی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس زمین پر سے 2005 سے سندھ ہائی کورٹ میں کیس چل رہا ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں اس کیس سنوائی تا حال جاری ہے ڈی ایس پی سہیل فیض نے پیسوں کی چمک دمک دیکھ کر غریب لوگوں کو بے گھر کرنے میں کوئی کثر نہ چھوڑی رائے کے مطابق ڈی ایس پی سہیل فیض ایک ہی جگہ پر پانچ سال سے پوسٹڈ ہے اور تمام مقامی لینڈ گریپروں کی سرپرستی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے اثاثے بنا چکا ہے نور خان گوٹھ کے رہائشیوں نے چیف جسٹس اف پاکستان وزیراعلی سندھ سے اپیل کی ہے کہ ہمارے گھروں کو بچانے کے لیے قانونی کاروائی کی جائے