؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

ڈاکٹر طاہر لاکھو نے اپنی ہمشیرہ کا فلیٹ جعلی سائن کر کے فروخت کر دیا متاثرہ خاتون کی دوائ

خبر کی ویڈیو

اپ لوڈ کی تاریخ : May/20/2023

کراچی:(اسٹاف رپورٹر)
معمولی سا ڈاکٹر کروڑ پتی کیسے بن گیا ڈاکٹر طاہر لاکھو اپنے ہی رشتے داروں کی جائیداد جعلی سائن کر کے فروخت کرنے لگا جو کہ تاحال قانون کے شکنجے سے  بچا ہوا ہے ڈاکٹر طاہر لاکھو کے قریبی رشتہ دار نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر طاہر لاکھو نے اپنی سگی بہن جنہیں یہ ماں کا درجہ دیتے تھے  کا فلیٹ جعلی سائن کر کے فروخت کر چکا ہے ان کی ہمشیرہ نے پاک عوامی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طاہر لاکھو میرے پاس میری اولاد کی طرح کئی سال رہائش پذیر رہا ہے اور ان  کا تعلیم کے اخراجات بھی میں برداشت کرتی رہی ہو  جبکہ ڈاکٹر طاہر لاکھو مختلف ذرائع سے آنے والی رشوت  کی رقم اور جعل سازی سے کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد بنانے میں بھی کامیاب ہو چکا ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر طاہر لاکھو ایک سیاسی پوسٹ بنائیں کی وجہ  سے بچا ہوا ہے ڈاکٹر طاہر لاکھوں سادہ لوگوں کو بے وقوف بنا کر کروڑوں روپے جائیداد بنا چکا ہے
ڈاکٹر طاہر کی ہمشیرہ کو جب پتہ چلا کہ ان کا فلیٹ ان کی اجازت کے بغیر فروخت کر دیا گیا ہے تو ان کو ملامت کرنے پر ڈاکٹر طاہر لاکھو نے اپنی ہمشیرہ کو دھمکانا شروع کر دیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر لاکھو کی ہمشیرہ اور ان کے شوہر کے خلاف مختلف اداروں میں جھوٹی درخواست دینا اور اپنی ہمشیرہ اور ان کے خاندان کے دوسرے افراد کو سنگین نتائج کی دھمکی دینا ان کا معمول بن چکا ہے ڈاکٹر طاہر لاکھو کی ہمشیرہ نے آرمی چیف کورکمانڈرکراچی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ میرے بھائی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے مجھے اور میرے خاندان والوں کو انصاف فراہم کیا جائے