؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

ڈی ایم سی ساؤتھ کراچی اختر علی شیخ کے کارنامے

خبر کی ویڈیو

اپ لوڈ کی تاریخ : May/27/2023

کراچی (رپورٹر اکبر بیگ)
میونسپل کمشنر ساؤتھ اختر علی شیخ اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے لگے اختر علی شیخ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایم سی کے ٹینڈر اپنے من پسند لوگوں کو دینے کا انکشاف اور اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے باوجود میونسپل کمشنر ساؤتھ کی اہم پوسٹ پر ابھی تک براجمان ہیں باوثوق ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اختر علی شیخ اپنے دست راس افسران ایکسین محمد علی شاہ اور امتیاز بھٹو کے ساتھ مل کر کروڑوں روپے مالیت کے ٹینڈر کروڑوں روپے کی رشوت لے کر اپنے من پسند لوگوں کو دیتے رہے جن کے خلاف اینٹی کرپشن میں بڑے پیمانے پر انکوائری بھی شروع کردی گئی ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اختر علی شیخ کی عمر اس وقت 63 سال ہے جب کہ پاکستانی قانون کے مطابق ساٹھ سال میں سرکاری ملازم ریٹائرڈ  ہو جاتا ہے  لیکن پیسے کی چمک نے اختر علی شیخ کی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے ذرائع کے مزید انکشافات متوقع ہیں