؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

اینٹی کرپشن اہلکار نائب قاصد بشیر احمد 20 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے قانون کے شکنجے میں

خبر کی ویڈیو

اپ لوڈ کی تاریخ : Jun/04/2023

کراچی:(اکبر بیگ)
اینٹی کرپشن سندھ کا معمولی سا نائب قاصد بشیر احمد خان  کروڑ پتی کیسے بن گیا جی ہاں اینٹی کرپشن سندھ ڈیپارٹمنٹ  میں نائب قاصد کی پوسٹ پر بھرتی ہونے والا بشیر احمد خان عرف بشیر جان  بد نام زمانہ بیٹر لینڈ گریبر اور بہت سے خطابات  سے بلائے جانے والا بشیر احمد خان ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران کے جعلی سائن کر  کے رشوت خور افسران کو رشوت لینے کی کھلی چھوٹ دیتا رہا اور ان سے لاکھوں روپے بٹورتے رہا
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ شہزاد فضل عباسی کو نائب قاصد بشیر احمد خان عرف بشیر جان کی ان حرکات کا معلوم ہوا تو شہزاد فضل عباسی نے بشیر احمد کو فوری طور پر سٹینڈ کر کے بڑے پیمانے پر انکوائری شروع کروا دیں اینٹی کرپشن ذرائع  نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کے ایک راشی افسر کے خلاف ایک انکوائری چل رہی تھی جس سے بشیر احمد نے 20 لاکھ روپیہ لے کر اس کی فائل بند کرنے کا جعلی سائین کردہ لیٹر اس کو دے دیا  اور ان کو کہاں آپ کی فائل بند کر دی گئی ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے بشیر احمد کو سسپینڈ کر دیا اور اس کی انکواری 15 دن میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کردیا باوثوق ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بشیر جان کے آدھے درجن  مہنگی گاڑیاں اور آدھے درجن سے زائد شادی ہال فارم ہاؤس ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے بشیر احمد خان کی اس حرکات پر اینٹی کرپشن سندھ کی کارکردگی پر بڑے سوالیہ نشان اٹھ گئے