؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

اینٹی کرپشن سندھ نے اینٹی کرپشن ڈے مناتے ہوئے ایک پروقار ریلی کا انعقاد کیا ۔ے

خبر کی ویڈیو

اپ لوڈ کی تاریخ : Dec/09/2022

انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے ۔کراچی اسٹاف رپورٹر
حکومتِ سندھ کے احکامات پر چیئرمین اینٹی کرپشن سیکرٹریٹ سے ایک پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا کرپشن کے خلاف حکومت سندھ کے زیر نگرانی جاری آگاہی مہم کے سلسلہ میں خصوصی واک سندھ سیکریٹریٹ سے لے کر اولڈ کے ڈی اے بلڈنگ سیکرٹریٹ ریلی کی شکل میں نکالے  گئی جس کی قیادت صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وقار مہدی  نے کی

سندھ گورنمنٹ سے تعلق رکھنے والے مختلف سرکاری محکموں  کے افسران و ملازمین اور چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ نواز شیخ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ شہزاد فضل عباسی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ٹو مرتضی میمن
 ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ احمد علی شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساوتھ عبدالرزاق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ویسٹ خادم حسین  و دیگر طلباء اورمیڈیا  و سول سوسائٹی کے مختلف شعبوں کے سرکردہ افراد نے شرکت کی صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ آج  پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسدادِ بدعنوانی کا عالمی دن 
(اینٹی کرپشن ڈے) منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام میں کرپشن کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے آج  یہ جاننا ضروری ہے کہ عالمی معاشرے پر بدعنوانی کے کتنے خطرناک اثرات رونما ہو رہے ہیں۔
جبکہ چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ نواز شیخ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  انسدادِ کرپشن کے عالمی دن کا عنوان ”بدعنوانی کے خلاف عالمی اتحاد“ رکھا گیا ہے  جبکہ اینٹی کرپشن ڈے پوری دنیا میں بدعنوانی کے خلاف جنگ کا اعلان ہے۔
  کرپشن اداروں اور ملک وقوم کیلئے ناسور ہے جس کے خاتمہ کیلئے تمام اداروں کے افسران اور شہریوں کوملکر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ شہزاد فضل عباسی نے اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  کرپشن اور بدعنوانی پورے معاشرے کے لیے ناسور ہےجو ملک اور قوم کی جڑیں کھو کھلا کرتی ہے۔ کرپشن کی روک تھام ہماری انفرادی و اجتماعی زمہ داری ہے اس سلسلے میں ہر شہری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ احمد علی شیخ نے کہا کہ 
ہمیں اداروں میں میرٹ کو فروغ دینا چاہیے تاکہ رشوت کا خاتمہ ہو ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم اس بات کا تہہ کریں کے انصاف کے بغیر کوئی بات نہیں کریں گے، ملکی مفاد کو ذاتی اور انفرادی مفاد پر ترجیح دیں، سفارشی کلچر کا خاتمہ ترجیحی بنیادوں پر کریں، امیری اور غریبی کے فرق کو مٹانے کے لیے تمام افراد  کلیدی کردار ادا کریں 
جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساؤتھ عبدالرزاق نے اس دن کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ
 ٹیکس چوری، قرضے معافی اور بجلی چوری جیسے اقدامات سے گریز کریں تو تب ہی حقیقی طور پر پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن اور ہر پاکستانی خوشحال ہوگا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ویسٹ خادم حسین نے اپنے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خواب غفلت سے بیدار ہونا ہوگا، ترقی یافتہ ممالک کی پیروی اور اپنے اسلام کے نقش قدم پر چلنا ہوگااچھا کردار خود احتسابی کی پہلی سیڑھی ہے۔ بد عنوانی کے خلاف اتحاد خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ سچائی کا ساتھ دیں، ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں اور کرپشن اور بدعنوانی سے انکار کریں. اینٹی کرپشن ڈے کے
موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے یے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ٹو مرتضی میمن نے کہا کہ
ملازمین سرکاری ہو یا نجی اداروں میں اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانت داری سے سر انجام دیں ڈیوٹی کے فرائض کو محض ڈیوٹی نہیں بلکہ فرض اور عبادت سمجھ کر سر انجام دیں آج ہم سب کو عہد کرنا ہو گا کہ ہم وہی کریں جس کا درس ہمیں اسلام دیتا ہے تاکہ ہم اس کرپشن کے ناسور سے نجات پا سکیں. اکبر بیگ پاک عوامی نیوز کراچی