لاہور پاکستان کے سلیکٹر وہاب ریاض نے جمعرات کو آئندہ T20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے ٹیم کی افتتاحی جوڑی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف حالیہ ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران بابر اعظم اور صائم ایوب نے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم وہاب ریاض نے میگا ایونٹ سے قبل افتتاحی جوڑی میں تبدیلی کو مسترد نہیں کیا ہے۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ "روٹیشن ایک ایسی چیز ہے جس پر ہم یقین رکھتے ہیں اور یہ ایک رجحان ہے جو ہم نے شروع کیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اور رضوان وہ کھلاڑی ہیں جن پر ٹیم سب سے زیادہ انحصار کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم چاہتے تھے کہ بابر یا رضوان میں سے کوئی ایک مڈل آرڈر کو سپورٹ فراہم کرے، اسی لیے صائم جو کہ زیادہ اٹیکنگ کھلاڑی ہیں، نے اننگز کا آغاز کیا۔