جمعہ کو سینیٹ کے ہونے والے اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر منظور کاکڑ نے اے آر وائی کے پروگرام میں فواد چوہدری کے پشتونوں سے متعلق ’نسل پرستانہ‘ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’فواد چوہدری جس جماعت میں ہیں، اس میں بہت بڑی تعداد میں پشتون ہیں مگر افسوس
ہے کہ کسی نے ان کے بیان کی مذمت نہیں کی۔ میڈیا میں پختون کی اس طرح تذلیل کرنا قابل مذمت ہے۔ فواد چوہدری اور اینکر قوم سے معافی مانگیں۔