مرد و خواتین کے الگ الگ اجتماعات کا اہتمام کیاگیا۔ سابق امیدوار حلقہ این اے پچاس ملک خرم علی خان، ملک عمران غریبوال، ملک ناصر، ملک خرم، ملک جان محمد کھڑپہ، حاجی عاصم بھی ہمراہ تھے ۔
اس موقع پر اہلیانِ علاقہ نے دوٹوک اعلان کیا کہ ہم امیدوار این اے 50ایمان طاہرصادق کو یونین کونسل دندی سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایمان طاہرصادق کا کہنا تھا کہ پُرامن حقیقی آزادی مارچ اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوگا۔اٹک کے عوام اپنے قائد میجرطاہرصادق کی قیادت میں اس کارواں کا حصہ ہونگے۔