؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

پشاورایم ڈی واسا جبار انور نے ہدایت کی ہے کہ صارفین کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام متعلقہ افسران اور سٹاف کو مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دینا ہونگی۔

image
اپ لوڈ کی تاریخ : Nov/01/2022

ریونیو آفیسر اور آپریشنز سٹاف اپنی متعلقہ سب ڈویژن میں کسی بھی قسم کے غیر قانونی کنکشنز نہ ہونے کے سرٹیفکیٹ 15 روز کے اندر جمع کرائیں۔

انہوں نے یہ ہدایت واسا افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے جاری کیں۔ایم ڈی نے مزید کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 50 فیصد فنڈز استعمال اور سکیموں کی تکمیل ہر صورت دسمبر تک مکمل ہونی چاہیے کیونکہ انکی تکمیل سے صارفین کو نکاسی آب سروسز میں مزید بہتری ممکن ہو گی اس حوالے سے متعلقہ ڈائریکٹرز ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کریں۔ ریونیو ریکوری میں اضافہ ایک بڑا چیلنج ہے جس کے لئے تمام ریونیو افسر اور آپریشنز سٹاف مشترکہ طور پر کوششیں کریں اور ڈیفالٹر صارفین سے ہر صورت

واجبات وصولی ممکن بنائی جائے ۔ہر سب ڈویژن میں سب انجینئر،سپروائزر، ریونیو آفیسر اور فیلڈ انسپکٹر پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔