؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

پاکستان کا 13 سال بعد ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور

image
اپ لوڈ کی تاریخ : May/12/2024

کوالالمپور پاکستان کا 13 سال بعد ٹرافی جیتنے کا خواب چک، جاپان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم 13 سال بعد کسی بڑے ٹورنامنٹ کو جیتنے کے انتہائی قریب آ کر ہمت ہار گئی۔ ہفتے کے روز کھیلے گئے فائنل کے فل ٹائم میں مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا، تاہم پاکستان پنالٹی شوٹ آوٹس پر ہمت ہار گئی۔ جاپان نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر پہلی مرتبہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ واضح رہے کہ پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا تھا