؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

اسی کے رد عمل میں سعود الشعلان ویڈیو میں انگریزی اور فرینچ زبانوں میں مغرب کو دھمکی دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’کسی نے اس ملک (سعودی سلطنت) کے وجود کو چیلینج کیا تو ہم سبھی

image
اپ لوڈ کی تاریخ : Oct/10/2022

اپریل 1999 میں کارگل قصبے کے قریب لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ گشت کرنے والے انڈین سپاہیوں پر پہاڑوں کے اوپر سے فائرنگ کی گئی۔ چند دن بعد انڈین فوج کو معلوم ہوا کہ لائن آف کنٹرول سے انڈیا کی طرف واقع وہ چند چوکیاں جو انھوں نے خراب موسم کی وجہ سے خالی کر دی تھیں، اب ان پر پاکستان سے آنے والے مسلح افراد نے قبضہ کر لیا تھا۔ انڈین حکام کو بعد میں یہ احساس ہوا کہ خالی چوکیوں پر قبضہ کرنے والے زیادہ تر لوگ پاکستانی فوج کی ناردرن لائٹ انفینٹری (این ایل آئی) کے تربیت یافتہ سپاہی تھے۔ ردِعمل میں انڈین حکومت نے انھیں علاقے سے نکالنے کے لیے ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کر دی جو کہ تقریباً تین ماہ تک جاری رہی۔