؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

دبئی پراپرٹی لیکس نے حکمران طبقہ کی بیرون ملک جائیدادوں اور دولت کا پول کھول دیا

image
اپ لوڈ کی تاریخ : May/16/2024

کراچی ()امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پہلے پانامہ لیکس پھر پنڈورا پیپر سامنے ائے اور اب دبئی پراپرٹی لیکس نے ملک کے حکمران طبقے کی بیرون ملک جائیدادوں اور دولت کا پول کھول دیا قوم کو جواب چاہیے دبئی لیکس سکینڈل پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران طبقے کی دولت اور ثروت ت ہوش ربا داستانیں اب اسکینڈلز کا لازمی حصہ بنتی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران یہاں، سرمایہ کاری وہاں یہ نہیں چلے گا انہوں نے مزید سوال کیا کہ کیا سیاستدان فوجی جرنل اور بیوروکریٹس قوم کو بتائیں گے کہ یہ دولت کہاں سے کمائی دولت کس طرح باہر پہنچی قوم کو جواب چاہیے منی ٹرائل  سامنے لائی جائے نائب امیر جماعت اسلامی اور مجلس قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے 20 مئی کو مجلس قائمہ کا اجلاس طلب کر لیا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مجلس قائمہ کے ممبرز کو ملکی حالات اور ائندہ کے لایا عمل کے لیے بریفنگ دیں گے مجلس قائمہ سیاسی قومی امور میں پنجاب سندھ خیبر پختون خواہ بلوچستان اور اسلام اباد سے مرکزی مسئلے مجلس شعراء کے باعث ارکان ممبر ہیں اجلاس میں مرکزی مجلس شورہ کے لیے سفارشات تیار کی جائیں گی خیبر پختون خواہ کے سابق سینٹر وزیر عنایت اللہ خان مجلس قائمہ کے سیکرٹری ہیں کسی کا جائز کام بھی اب سفارش رشوت اور مٹھی گرم کرنے سے ہوتا ہے ناجائز کام کے لیے رشوت خور ہر طرح کی سہولت داری کے لیے دن رات ہردم تیار ہیں بجلی پٹرول گیس قیمتوں اور ٹرانسپورٹوں کے ہوش ربا کرایوں سے عوام میں یقین پختہ ہو چکا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ عیاشیاں کرتے ہیں اور بوجھ غریب سفید پوش طبقے پر پڑتا ہے پارلیمانی صوبائی وفاقی صوبائی حکومتیں اور ریاسی ادارے اب تو ہوش کے ناخن لیں ورنہ حالات کسی کے بھی کنٹرول میں نہیں رہیں گے لیاقت بلوچ نے کہا کہ اقتصادی بحران کا خاتمہ ائی ایم ایف ورلڈ بینک کے سامنے سجدہ ریزی اور دوست ممالک کے سامنے کشکول پھیلانے سے نہیں بلکہ ملک کے اندر سیاسی استحکام اور گڈ گارڈنس کے ذریعے ممکن ہے 16 مئی کو لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ملک بھر کے کسانوں بارہوں زمینداروں سے اظہار یکجیتی اور حکومت کی ذرات و کسان کشن پالیسی کے خلاف پرامن اور زبردست احتجاج ہوگا