بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر حادثے کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ ان کی گاڑی سے سامنے آتی ہوئی کار ٹکرا گئی جس کے باعث وہ اپنے بچوں سمیت زخمی ہوگئیں۔
رمبھا نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ بچوں کو اسکول سے واپس گھر لے کر آرہی تھیں تاہم حادثے میں وہ ، ان کے دو بچوں اور بچوں کی آیا کو معمولی چوٹیں آئیں لیکن ان کی چھوٹی بیٹی ساشا شدید زخمی ہوگئی۔