کراچی (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن سندھ کی کاروائی، سی آئی اے پولیس کا انسپیکٹر گرفتار
ڈریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ امتیاز بڑوآ کے مطابق
انسپیکٹر عابد علی کو ایک لاکھ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ امتیاز بڑوآ کے اتے ہی اینٹی کرپشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں نظر انے لگی اینٹی کرپشن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے انسپیکٹر شفقت اللہ شیخ نے
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اصف راجپر کی سربراہی میں سی ائی اے پولیس کے رشوت خور انسپیکٹر کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا
ڈائریکٹر امتیاز ابڑو کے مطابق
سی ائی اے انسپیکٹر، عدنان نامی شخص کے خاندان سے پہلے ہی تیس لاکھ روپے کی رقم وصول کرچکا تھا۔
عدنان نامی شخص دبئی سے کراچی 25 مارچ کو پہنچا تاکہ یورپ جاسکے۔
7 اپریل کی رات صدر میں قائم نجی ہوٹل سے عدنان کو اغواء کیا گیا۔
عدنان کے خاندان سے سی ائی اے انسپیکٹر عابد علی پیسوں کو مطالبہ کرتا رہا۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ امتیاز بڑوں نے مزید بتایا کہ
مطلوبہ رقم نہ ملنے پر عدنان کو انیس اپریل کو حب ریورڈ روڈ سے گرفتاری ڈال کر ریمانڈ حاصل کیا گیا۔
عدنان کے اہل خانہ سے تیس لاکھ وصول کرنے کے بعد آٹھ لاکھ کا مزید مطالبہ کیا گیا۔
ایک لاکھ کی رشوت وصول کرتے ہوئے پولیس انسپیکٹر کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا۔
سی ائی اے انسپیکٹر عابد علی پر مقدمہ درج کرکے اینٹی کرپشن انسپیکٹر شفقت اللہ شیخ نے عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ کی استدا کی جس پر عدالت نے سی ائی اے انسپیکٹر کو جیل کسٹڈی کر دیا مزید تفتیش جاری ہے