اذر بھائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی کرش لینڈنگ کی خبر پر تشویش کا اظہار کیا ہے آذربائجان کے صدر کا کہنا تھا کہ اج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو الوداع کہنے کے بعد اعلی ترین وفد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی کرش لینڈنگ کی خبر سےشدید پریشانی ہے اذربائجان کے صدر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے حضور ہماری دعائیں صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ انے والے وفد کے ساتھ ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایک پڑوسی دوست اور برادر ملک کے طور پر جمہوریہ اذربائجان کسی بھی مدد کے لیے تیار ہیں خیال رہے کہ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی اطلاعات ہیں خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ایران اور اذربائجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کر کے واپس ارہے تھے ڈیم کے افتتاح کے موقع پر اذربائجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے بارے میں پرامید ہیں حادثے کی جگہ سے انے والی خبریں تشویش ناک ہیں