پشاور (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملک کے استحکام کیلئے بانی پی ٹی آئی شروع سے مذاکرات کے حامی ہیں،اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے کہتا ہوں مجھے بلیک میل کرنا بند کرو، سنی اتحاد کونسل کو اپنا حق دو، اب تو سنی اتحاد کونسل کی سیٹیں بھی اسمبلی میں آگئی ہیں، اب مخصوص نشستیں بھی دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں خیبرپختونخوا کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پختونخوا کے عوام اگر بجلی چوری کر رہے ہیں تو اس میں پیسکو اہلکار ملوث ہیں، پختونخوا کے عوام کو چور نہ کہا جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں امن تھا، حالیہ بد امنی کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہے، وفاق سیکہتا ہوں دہشت گردی کیخلاف جنگ کی مد میں460ارب روپے جاری کئے جائیں۔