طوفان آئے اور چُپ چاپ گُزر جائے، معاملات ایسے بھی نہیں۔ غیر معمولی حالات ہیں اور غیر معمولی واقعات۔ جو کچھ پردے پر چل رہا ہے اس سے کہیں زیادہ پردے کے پیچھے ہے۔ ناکام پالیسیاں اب بچے جَن رہی ہیں۔ رخصتی کے وقت پچھتاوے بازو پھیلائے دہلیز پر کھڑے ہیں۔
اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا۔۔