؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

اووربلنگ اور بجلی چوری کیخلاف ایکشن، وزیرداخلہ نے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیدیا

image
اپ لوڈ کی تاریخ : May/07/2024

لاہور () وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری کے خلاف ایکشن جاری رکھتے ہوئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اجلاس ہوا، جس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی اور گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی، ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے، اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعا قبول نہیں، بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے، بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لیا جائے۔

ادھر ملک میں بجلی صارفین کی اوور بلنگ میں ملوث افراد کے لیے 3 سال کی سزا کا بل منظور کرلیا گیا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور کیا ہے، اس حوالے سے ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) میں اوور بلنگ کے خلاف قانون سازی کی منظوری دے دی گئی، ڈسکوز افسران کو فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے بچانے کیلیے رولز تبدیل کیے ہیں، ایف آئی اے صرف اوور بلنگ کی نشاندہی کرے گی اور ڈسکوز کے افسران کی گر فتاری کی مجاز نہیں ہوگی۔