؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

عوام پر "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں

image
اپ لوڈ کی تاریخ : May/16/2024


 لاہور( )عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی کر کے عوام کی جیبوں سے 347 ارب روپے نکال لیے جانے کا امکان تفصیلات کے مطابق مہنگائی ک چکی میں بری طرح پیس جانے والی عوام پر مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے مہنگائی کا ایٹم بم گرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں وفاقی حکومت ملک بجلی صارفین پر بھاری بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر رہی ہے جو ممکنہ طور پر عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو سکتا ہے بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر ائندہ مالی سال کے دوران 347 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جا سکتا ہے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ائندہ مالی سال کے دوران بجلی صارفین پر347 عرب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی باقاعدہ سفارش بھی کر دی گئی ہے بجلی  خریداری کا ریٹ متعین کرنے کی درخواست دی گئی ہے سینٹرل پاور پر چیسنگ ایجنسی نے اپنی درخواست میں تجویز دی ہے کہ بجلی کمپنیوں کو ائندہ مالی سال کے دوران فی یونٹ بجلی اوسطا 27 روپے 11 پیسے کی قیمت میں فروخت کی جائے جبکہ بجلی کمپنیاں اس قیمت میں مزید ٹیکسز اور دیگر رقوم شامل کر کے صارفین کو بجلی فروخت کریں گے ایک جانب حکومت روپے کی قدر بہتر ہونے کا دعوی تو کر رہی ہے وہیں دوسری جانب سینٹرل پاور پر جیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو یہ تجویز دی ہے کہ بجلی کی خریداری کرتے وقت ڈالر کی قیمت 300 روپیہ رکھی جائے جبکہ ایک انکشاف یہ بھی ہوا ہے کہ صارفین سے نجی بجلی گھروں کے کرائے کی مد میں بھی بھاری رقم وصول کی جائیں گی نیپرا کو تجویز دی گئی ہے کہ کیپیسٹی چارجز کے نام پر بجلی صارفین سے 17 روپے 42 پیسے فی یونٹ تک وصول کیے جائیں