کراچی (اکبر بیگ)
میمن گروپ اف کمپنی محسن شیخانی اور جنید شیخانی نے رابعہ ڈریم ویو کے نام سے جالی سوسائٹی لانچ کر دی گلشن معمار سیکٹر کیو اور گارڈن سٹی میں واقع زمین پر سندھ ہائی کورٹ میں 2009 سے کیس چل رہا ہے میمن گروپ اف کمپنی نے سندھ ہائی کورٹ کو کسی بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اس زمین پر ایک میگا پروجیکٹ لانچ کر دی اور لوگوں کو بے وقوف بنانے لگے اربوں روپے کی زمین کو کوڑیوں کے دام فروخت کر کے میمن گروپ صرف اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف سیکرٹری لینڈ ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور مختیار کار ویسٹ کی سندھ ہائی کورٹ میں اس زمین کے حوالے سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق
میمن گروپ اف کمپنی نے جو کاغذات کورٹ میں جمع کروائے ہیں وہ جالی ہیں متعلقہ اداروں کی جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق خان گوٹ کے نام سے کوئی بھی ٹائٹل رجسٹرڈ نہیں ہے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اس زمین کا مالک محمد انور ولد محمد یوسف نامی شخص ہے لیکن محسن شیخانی اور جنید شیخانی اپنی طاقت کے زور پر زمین پر قبضہ کر کے معصوم عوام کو لوٹنے کی کوشش کر رہا ہے اور رابعہ ڈریم ویو کے نام سے کھلم کھلا مارکیٹنگ کرتے ہوئے بکنگ کر رہا ہے نہ جانے قانون نافذ کرنے والے ادارے کب حرکت میں ائیں گے