؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی

image
اپ لوڈ کی تاریخ : May/03/2024

لاہور(اسٹاف رپورٹر) 2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی، گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل کمی نے آٹو کمپنیوں کو گاڑیوں کی قیمتیں کم کرنے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 2 آٹو کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں مسلسل دو سالوں سے گاڑیوں کی فروخت میں ہونے والی کمی نے آٹو کمپنیوں کیلئے بحرانی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ اس صورتحال میں کمپنیوں نے گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کیلئے قیمتیں کم کرنا شروع کر دی ہیں۔ پاک سوزوکی کی جانب سے سوزوکی سوئفٹ کی تمام اقسام کی قیمتیں کم کر دی گئی ہے۔ پاک سوزوکی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی 2024 سے سوزوکی کی سوئفٹ ماڈل جی ایل ایم ٹی کی قیمت 85 ہزار روپے کم ہوگئی ہے۔

جی ایل ایم ٹی کی قیمت 44 لاکھ 21 سے کم ہوکر 43 لاکھ 36 ہزار ہوگئی ہے، سوزوکی کی سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 1 لاکھ 59 ہزار روپے کمی ہوئی ہے۔ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت 47 لاکھ 19 ہزار سے کم ہوکر 45 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ہے، سوزوکی کی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی سی ٹی قیمت میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ جی ایل ایکس سی وی سی ٹی کی قیمت 54 لاکھ 29 ہزار سے کم ہوکر 47 لاکھ 19 ہزار ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کیا کمپنی کی جانب سے بھی اپنی ایک گاڑی کی قیمت 15 لاکھ روپے تک کم کی جا چکی۔ لکی موٹرز نے ’ کیا سٹونک ‘ کی قیمت میں 15 لاکھ 13 ہزار کمی کا اعلان کیا تھا۔ ماہرین کے مطابق آٹو کمپنیاں مسلسل گرتی سیلز کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمتیں کم کرنے پر مجبور ہوئی ہیں۔ تاہم متوسط طبقے کی جانب سے استعمال کی جانے والی چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں تاحال بلند ترین سطح پر موجود ہیں