کراچی (اکبر بیگ)
پاکستان پوسٹ افس اپلائی کوپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے کرپٹ اور رشوت خور افسران کے خلاف چیف سیکرٹری سندھ کے حکم پر اینٹی کرپشن ویسٹ زون میں مقدمہ درج ایف ائی ار اینٹی کرپشن کے جانباز اور دبنگ انسپیکٹر کامران میمن نے درج کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے پاکستان پوسٹ افس ایمپلائیز کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف فائلوں میں ٹائم پرنگ اور ایک ہی پلاٹ کئی افراد کو بیچنے کے الزامات پر اینٹی کرپشن کو درخواست موصول ہوئی تھی جس پر اینٹی کرپشن کے دبنگ انسپیکٹر کامران میمن نے جدوجہد کرتے ہوئے انکوائری مکمل کی اور چیف سیکرٹری کے احکامات کے بعد سوسائٹی کے پریزیڈنٹ محمد زبیر سیکرٹری سہیل اقبال اور افس سپریٹینڈ دانش احمد سمیت متعدد افراد کے خلاف دھوکہ دہی جالی فائلیں بنانا وغیرہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی دوسری جانب اینٹی کرپشن ایسٹ زون کے انسپیکٹر مجتبی عباسی نے چیف سیکرٹری سندھ کے حکم پر ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنگ میکر سہیل بابو اور ان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف مقدمے درج کر کے انکوائری شروع کر دی چیئرمین انٹی کرپشن سندھ ذلفقار علی شاہ نے ان دونوں کاروائیوں پر اینٹی کرپشن کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا اور اینٹی کرپشن کی اس کارکردگی کو سراہا چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ کی جانب سے ان دونوں کاروائیوں کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے احکامات بھی جاری کیے