سکرنڈ (سٹاف رپورٹر)
سکرنڈ پولیس کے چار اہلکاروں کا کرکٹر حسیب مقصود اور عامر یامین سے پیسے لینے کا معاملہ ان چاروں پولیس اہلکاروں کو اینٹی کرپشن شہید بے نظیر آباد کے سرکل آفیسر زید عباس نے آج صبح رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدا کی جس کے بعد عدالت نے انہیں چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا
یاد رہے یہ وہی پولیس اہلکار ہے جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹر حسیب مقصود اور عامر یامین سے 8 ہزار روپے بطور رشوت طلب کی تھی معاملہ منظر عام پر انے کے بعد ان چاروں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا